
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و فیشن ماڈل ربیکا خان 20 سال کی ہو گئیں، جنہوں نے گزشتہ روز سالگرہ منائی۔
کنٹینٹ کری ایٹر ربیکا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 20 ویں سالگرہ سے متعلق تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ نہایت خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
متعدد تصویروں پر مبنی اپنی نئی پوسٹ کو انہوں نے ’مجھے سالگرہ مبارک ہو‘ کا کیپشن دیا ہے۔
ربیکا خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کریم اور سیاہ رنگ کا بنوایا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوریز پر ربیکا نے اپنے والدین، معروف کامیڈین کاشف خان اور والدہ کے ہمراہ بھی تصویریں شیئر کی ہیں جبکہ اس موقع پر اُن کے منگیتر حسین منظر سے غائب ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ربیکا خان نے اپنی سالگرہ کا ’پری برتھ ڈے فوٹو شوٹ‘ کروایا تھا جس میں انہیں نارنجی رنگ کی فراک اور ان گنت غباروں کے ساتھ کرین کی مدد سے ہواؤں میں اڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ربیکا خان کو اس فوٹو شوٹ کے لیے نارنجی رنگ پہننے اور کرین کی مدد سے ہوا میں لٹکنے کے سبب تاحال سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔