
بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ نے اپنی آنے والی فلم ’سردار جی 3‘ کے خلاف ہونے والی ٹرولنگ اور پابندیوں کے خدشات پر خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا یہ بھی بتا دیا۔

دلجیت دوسانجھ کو بالی ووڈ سے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ
بھارتی اداکار اور پنجابی میوزک سینسیشن دلجیت دوسانجھ کو بھارتیوں نے دیش دروہی (غدار) قرار دے دیا۔
حال ہی میں فلم ’سردار جی 3‘ کی مرکزی کاسٹ میں شامل بھارتی اداکارہ نیرو باجواہ اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا۔
دورانِ انٹرویو جب میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ تو انہوں نے پاکستانی اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
انہوں نے پاکستانی ڈِمپل کوئین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر بہت پروفیشنل ہیں، ہماری آن اسکرین کیمسٹری دیکھ کر لوگوں کو لگتا ہوگا کہ ہم آف اسکرین بھی بہت قریبی دوست ہیں لیکن آیسا نہیں ہے۔ ہانیہ عامر ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔
حالیہ پہلگام واقعے اور پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی سے متعلق بھی انہوں نے کھل کر بات کی۔
دلجیت نے ہانیہ کی کاسٹنگ پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب فلم بن رہی تھی اس وقت پاک بھارت تنازع نہیں تھا۔ فلم پاکستان کے ساتھ تنازع سے پہلے شوٹ کی گئی تھی اس لیے فلم کے پروڈیوسر گنبر سنگھ سدھو نے بھارتی عوام کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز کو اندازا تو تھا کہ فلم کو نقصان ہوگا لیکن مکمل طور پر فلم کی ریلیز نہیں روک سکتے اس لیے فلم اوورسز ریلیز کی جائے گی تاکہ نقصان کم ہو۔

یاسر حسین نے ’سردار جی 3‘ کو تاریخی قرار دیدیا
پاکستانی معروف اداکار، میزبان اور ہدایتکار یاسر حسین نے ساتھی فنکارہ ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3 کو تاریخی قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سردار جی 3 کا ٹریلر یوٹیوب انڈیا پر دستیاب نہیں ہے جس کا مقصد عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بنا فلم کی ریلیز اور میکرز کی جانب سے لگائے گئے اثاثے کی واپسی کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا تھا جسے پاکستانی فوسرز نے پسپا کرتے ہوئے بھارت کو بھاری نقصان پہنچایا تھا جن میں 6 بھارتی طیاروں کی تباہی بھی شامل ہے۔
اسی دوران پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے کےلیے ایک بار پھر پابندی عائد کردی گئی۔ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کی فلم عبیر گلال کی ریلیز روک دی گئی۔ ایسے میں ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3 پر بھی پابندی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھی۔
تاہم سردار جی 3 رواں ماہ 27 جون کو بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں۔