میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟ اعظم سواتی

میرے-افغانستان-کے-نجی-سفر-سے-کسی-کو-کیا-نقصان-ہے؟-اعظم-سواتی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، اس سے کسی کو کیا نقصان ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں، بیرونِ ملک جانے کی مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں: اعظم سواتی

تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وکلاء، عوام اور پی ٹی آئی کی تحریک سے جعلی کرپٹ مافیا سے جان چھڑائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔

دورانِ سماعت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں، مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔