پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریت ملی تو نیا صوبہ ضرور بنائیں گے، گورنر پنجاب

پیپلز-پارٹی-کو-پنجاب-میں-اکثریت-ملی-تو-نیا-صوبہ-ضرور-بنائیں-گے،-گورنر-پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریت ملی تو نیا صوبہ ضرور بنائیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے حق میں ہے، یہ ہمارے منشور کا بھی حصہ ہے۔

جس پر جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی سندھ میں بھی نئے صوبے کے حق میں ہے؟ گورنر پنجاب نے جیو نیوز کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔