گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا

گڈانی-جیٹی-کا-پانی-آلودہ-ہونے-کے-باعث-گلابی-رنگ-کا-ہوگیا

 

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق جیٹی کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے کے باعث بدبو پھیلنے لگی ہے۔ 

محکمہ ماحولیات کی جانب سے لوگوں کو پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات عمران کاکڑ نے کہا کہ جیٹی میں کافی عرصے سے پانی جمع تھا۔ بائیولوجیکل تبدیلی سے پانی کی رنگت تبدیل ہوئی۔