
کراچی کے علاقے ڈفینس فیز 6 کے فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیر ا اصغر علی کی لاش کو اہلِ خانہ نے وصول کرنے سے کیوں منع کیا؟ اس سلسلے میں بھائی کا موقف سامنے آگیا۔
حمیرا اصغر کے بھائی گزشتہ روز اپنی بہن کی میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے، تاہم انہوں نے جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے میڈیا کو ان کے سوالوں کے جواب دیے اور بتایا کہ جب والدہ کا تقریباً 6 ماہ سے رابطہ نہیں ہوا، حمیرا کا نمبر مسلسل بند جا رہا تھا تو ہم نے ان کی دوستوں سے رابطہ کیا لیکن انہیں بھی کچھ معلوم نہیں تھا، پھر ہمیں اچانک حمیرا کی موت کی خبر ملی۔
متوفیہ کے بھائی نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ابھی حال ہی میں پھپھی کا روڈ ایکسڈنٹ میں انتقال ہوا تھا، ابھی ہم ان کے غم سے نہیں نکلے تھے کہ حمیرا کی خبر آگئی اور میڈیا پر یہ خبر بھی آئی کہ لاش بالکل ختم ہوگئی ہے، ایک سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ میں باڈی کی تصویر بھی نہیں دیکھ سکا جس پر والدہ جذبات میں آگئیں اور انہوں نے کہا کہ میں نہیں دیکھ سکتی اپنی بچی کی لاش۔

حمیرا اصغر کی تدفین سے متعلق سید ذوالفقار علی شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے تاخیر کو والدہ کے جذباتی ردعمل سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں والد نے بھی کہہ دیا کہ ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں ہمیں لاش نہیں چاہیے، لیکن اب میں آ گیا ہوں اور والد کی مرضی سے آیا ہوں اور آکر یہاں کے تمام معاملات سنبھال لیے ہیں۔
انہوں نے تاخیر پر مزید وضاحت دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حمیرا میری چھوٹی بہن تھی، لاش اگر پولیس کی کسٹڈی میں ہو تو قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں۔
نوید اصغر نے کہا کہ ہم تین دن سے فلاحی ادارے اور پولیس سے رابطے میں تھے، ہم نے اب اپنی بہن حمیرا کی میت وصول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش اہلخانہ نے گزشتہ روز وصول کرلی، جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لیکر لاہور روانہ ہوگئے۔

حمیرہ اصغر موت، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، والد کا پولیس کو جواب
کراچی ڈیفنس کےفلیٹ سے ملنے والی خاتون ماڈل اور…
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔