
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر ادارہ جاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اسے مزید فعال بنایا جائے، نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کے مطابق تنظیم نو ناگزیر ہے۔

وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ترک وزراء کی ملاقات، تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے…
انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے پاس تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی موثر استعداد ہونی چاہیے، ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات اور مارکیٹ سے متعلق حقائق اکٹھے کرنے کی استعداد ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایف کی خودکار، موثر تحقیقی استعداد کاروباری مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، این ٹی ایف کی تربیت اور اس کے کام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیر اعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جاری کردہ نئی ہدایات پر پیشرفت کی بریفنگ اگلے ماہ دی جائے۔