
سندھ حکومت کی جانب سے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ہنرمند افراد کی کم از کم اجرت 50 ہزار 868 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح نیم ہنر مند افراد کے لیے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے اور ہنر مندوں کے لیے اجرت 48 ہزار 910 روپے ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015ء کے تحت کیا گیا ہے جو رواں ماہ سے نافذالعمل ہے۔