
کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں پسند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پسند کی شادی پر پیش آیا، لڑکی کے ورثاء کی فائرنگ سے لڑکےکا ماموں اور بھانجا جاں بحق ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، چند ماہ قبل مقتول شمن نے بولان میں صائمہ سے پسند کی شادی کی تھی۔
دہرے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج کرلیا گیا، مدعی کے مطابق بھانجا 4 روز قبل ایک خاتون کو شادی کی غرض سے بولان سے گھر لایا تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق آج صبح ہمارےگھر پرحملہ ہوا، بھائی اور بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق گھر پہنچا تو زخمی بھائی نے بتایا 5 رشتےداروں نے گھر پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان مقتول بھانجے کے ہمراہ آنے والی خاتون کو بھی لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی نے مقدمے میں غلام حیدر، محمد صادق، سرور، عبدالمنان اور عبدالسلام کو نامزد کیا ہے۔