
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔
آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔

سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قیادت کے بحران کےدوران کردار جنگ بندی کےفیصلے کو سراہا، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔
ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران ایران کے لیے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا، پاکستان کے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔