بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع

بارشوں-میں-5-جولائی-سے-اضافہ-متوقع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران  پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کرے گا مگر کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم سے خاطر خواہ بارشیں ابھی نظر نہیں آ رہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان

کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سے کے پی، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔