لاہور ایئرپورٹ کے قریب پرندوں کی بہتات، جہازوں کیلئے نقصان کا باعث

لاہور-ایئرپورٹ-کے-قریب-پرندوں-کی-بہتات،-جہازوں-کیلئے-نقصان-کا-باعث

لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات کے باعث اکثر و بیشتر جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پروازوں کو روزانہ 3 گھنٹے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ایئرپورٹ کے رَن وے کےقریب پرندں کو دانہ بھی ڈالا جاتا ہے، اس غیر قانونی کام کا کوئی سدباب نظر نہیں آ رہا۔

یہ سبھی جانتے ہیں کہ کسی پرندے کا جہاز سے ٹکرانا نہ صرف جہاز کے نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔

کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، رؤف عطا

رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں فنی خرابی کا کہہ کر پرواز کی روانگی میں تاخیر کی گئی، پھر ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارہ اچانک رک گیا۔

لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے جسکی بڑی وجہ  لوگوں کا پرندوں کو خوارک ڈالنا ہے، اکثر لوگ ایئرپورٹ کےجنگلے کے قریب پرندوں کو دانہ ڈال کر اپنی بلائیں دور کرتے نظر آتے ہیں، رہی سہی کسر ارد گرد قائم شادی ہال اور مارکیز نکال دیتی ہیں، جن کا بچا کھچا کھانا ان پرندوں کی خوراک بن رہا ہوتا ہے۔

خوراک کی تلاش میں جمع ہونے والی چیلوں اور کوؤں کے جہاز سے ٹکرانے کی وجہ سے جہازوں کےانجن کو نقصان پہنچنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ کسی بڑے حادثے کا اندیشہ بھی ہر وقت رہتا ہے۔

ایئرپورٹ پر پرندوں کو بھگانے کے لیے ملازم شکار کرتے تو دیکھے جا سکتے ہیں، مگر خوراک ڈالنے والوں کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔

پرندوں کی بہتات کے باعث چند روز قبل ایئر پورٹ کو صبح 5 سے 8 بجے تک پروازوں کیلئے بند کرنے کا علان کیا گیا تھا، تاہم یہ حیران کن ہے کہ اسی وقت رَن وے کے قریب لوگ پرندوں کو دانہ ڈالتے ہیں حالانکہ وہاں بورڈ آویزاں ہے، جس پر لکھا ہے کہ پرندوں کو دانا ڈالنا منع ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ صرف ایئرپورٹ کی حدود کے ذمے دار ہیں، جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے رابطہ کرنے پر کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ کر مناسب بندوبست کریں گے۔