
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔
پنجابی فلم سردار جی 3 میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر مرکزی کرداروں میں ہیں، فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تمام بھارتی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
یہ فلم 27 جون 2025ء کو صرف اوورسیز (بھارت کے سوا دیگر ممالک) میں ریلیز کی گئی اور پاکستان میں اس کی زبردست پذیرائی نے فلم سازوں کو حیران کر دیا۔
پاکستان میں مہنگائی اور سنیما انڈسٹری کے زوال کے باوجود سردار جی 3 نے تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور نا صرف بھارتی فلموں بلکہ پنجابی فلموں میں بھی تاریخ رقم کی، اس فلم نے سلمان خان کی فلم سلطان کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

سردار جی 3 میں ہانیہ شامل، بھارت تلملا اٹھا
سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025ء کو ریلیز کیا جا رہا ہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔
اس حوالے سے ہانیہ عامر نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انسٹاگرام پر پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب کی محبت نے سردار جی 3 کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچایا، یہ صرف آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔
اس سے قبل فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد بھارت میں اس پر تنقید شروع ہوئی، بھارتی سوشل میڈیا پر فلم اور اس کے ٹریلر کا بائیکاٹ کیا گیا اور اس کے نتیجے میں فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کی موجودگی پر مداح نہال
فلم 27 جون 2025ء کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جا رہی ہے
فلم کے پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں بھارت سے آمدنی کا 40 فیصد حصہ ملتا ہے، جو اس بار مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ہم یہ نقصان تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے، البتہ فلم کی شوٹنگ کے وقت حالات نارمل تھے۔