
بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اس بار کسی تنازعہ یا اپنے بولڈ لباس کے باعث نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مبہم پوسٹس کے سبب، جو اس جانب اشارہ کر رہی ہیں کہ ان کی زندگی میں کسی خاص نے دستک دے دی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند انسٹااسٹوریز شیئر کی ہیں، جن میں ناصرف بولڈ ڈریسنگ بلکہ اپنے ’مسٹری مین‘ کے ساتھ معیاری وقت گزارتے بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک انسٹااسٹوری میں انہیں اپنے مسٹری مین کے کندھے پر اپنا ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسٹوری میں دو نیلے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ایک اور انسٹااسٹوری میں یہی مسٹری مین کھانا پیش کرتے دکھائی دے رہا ہے۔

علیزے شاہ نے تمام انسٹاگرام پوسٹ ہٹا دیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے تمام پوسٹس ہٹا دیں۔
علیزے نے انسٹااسٹوری میں مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کلپ میں ایک شخص علیزے شاہ کے کمرے میں موجود ہے جہاں وہ مبینہ طور پر وزرش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ جس پر علیزے شاہ یہ کہتے ہوئے کہ ’صبح کے 8 بج رہے ہیں‘، اسے آرام کرنے کا کہتی ہیں۔
اداکارہ کی مبہم پوسٹس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق علیزے کی زندگی میں کوئی خاص انسان آچکا ہے جسے ’سافٹ لانچ‘ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔