
پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن و ٹک ٹاکر سحر مرزا کی نئی بغیر لائٹنگ اور انفلٹرڈ لُک نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے۔ ان کے مداح اکثر و بیشتر ان کی خوبصورتی کا چرچہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
تاہم اب حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
@jannatmirza11031 Yeh mere bachpan ki aik bachpana tha #foryou #jannatmirza #foryoupage Watu Izzu Man Tasha – Duff Version – Yasir Soharwardi
مذکورہ ویڈیو میں دونوں ٹک ٹاکرز جنت مرزا اور سحر مرزا بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز نے مکمل میک اپ کیا ہوا ہے تاہم فلٹرز، ایڈیٹنگ اور لائٹنگ نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جنت مرزا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس روانہ
جنت مرزا کی حج روانگی پر شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔ سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں زیادہ خوبصورت ہوں۔ ایک اور نے لکھا کہ ان کا میک اپ مکمل ہے، بس فلٹرز غائب ہیں۔ ایک صارف کے مطابق میک اپ تو ہے لیکن آئی فون نہیں ہے۔