Customise Consent Preferences

We use cookies to help you navigate efficiently and perform certain functions. You will find detailed information about all cookies under each consent category below.

The cookies that are categorised as "Necessary" are stored on your browser as they are essential for enabling the basic functionalities of the site. ... 

Always Active

Necessary cookies are required to enable the basic features of this site, such as providing secure log-in or adjusting your consent preferences. These cookies do not store any personally identifiable data.

No cookies to display.

Functional cookies help perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collecting feedback, and other third-party features.

No cookies to display.

Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics such as the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.

No cookies to display.

Performance cookies are used to understand and analyse the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.

No cookies to display.

Advertisement cookies are used to provide visitors with customised advertisements based on the pages you visited previously and to analyse the effectiveness of the ad campaigns.

No cookies to display.

ہفتہ 12 جويلية 2025 - 16 محرم 1447 نماز کے اوقات

جنید اکبر کی اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کیخلاف چارج شیٹ

جنید-اکبر-کی-اپنی-ہی-پارٹی-اور-صوبائی-حکومت-کیخلاف-چارج-شیٹ

جنید اکبر : فائل فوٹو
جنید اکبر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے شکایات کا انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت کرنے والوں کو حکومت انتقام کا نشانہ بناتی ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف بولتے ہیں تو بیرسٹر سیف حملوں کی تعریف کرتے ہیں، پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے والے آر اوز کو ترقیاں مل گئیں۔ 

قومی اسمبلی: وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پیغام دیتے ہیں اور اگلی بار اس کے برعکس پیغام لے کر آتے ہیں، پارٹی کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں مل رہی، ایسے حالات میں ان کے لیے تحریک آگے بڑھانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے پاس اختیار کتنا ہے اور کتنا ہونا چاہیے،  پہلے دن سے سمجھ رہا ہوں کہ ریاستی اداروں سے ہمیں کوئی امید نہیں، ہمارے پاس پہلا اور آخری آپشن احتجاج کا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اداروں سے گلہ ہے، ہمیں ووٹ بانی پی ٹی آئی اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا ملا، میرے صوبے میں ڈرون حملہ ہوتا ہے تو میں اس کے خلاف بولتا ہوں، ڈرون حملے پر بیرسٹر سیف کا مبارک باد کا پیغام آتا ہے تو حیران ہوں میں کہاں جاؤں؟

جنید اکبر نے مزید کہا کہ جب سے پارٹی کا صوبائی صدر بنا 18 مرتبہ بانی پی ٹی آئی نے بلایا، ایک بار بھی ملاقات نہیں ہوئی، اب کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا بجٹ پیش نہیں ہوگا، اب کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اچھا ہوا بجٹ پیش ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا صوبائی صدر ہوں لوگوں کی توقع ہے کہ احتجاج کا ماحول بناؤں، بیرسٹرگوہر نے مجھے کہا کہ آپ ڈی سی کا کہہ رہے ہیں میں 6 ماہ سے ڈی پی او کا کہہ رہا ہوں کچھ نہیں ہوسکتا، نومبر میں 5 ہزار اور اکتوبر میں 2 ہزار ورکرز پکڑے گئے۔