190 ملین پاؤنڈ کیس، سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج

190-ملین-پاؤنڈ-کیس،-سزا-معطلی-کی-درخواستوں-کی-سماعت-آج

190 ملین پاؤنڈ کیس، سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تھی۔