Customise Consent Preferences

We use cookies to help you navigate efficiently and perform certain functions. You will find detailed information about all cookies under each consent category below.

The cookies that are categorised as "Necessary" are stored on your browser as they are essential for enabling the basic functionalities of the site. ... 

Always Active

Necessary cookies are required to enable the basic features of this site, such as providing secure log-in or adjusting your consent preferences. These cookies do not store any personally identifiable data.

No cookies to display.

Functional cookies help perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collecting feedback, and other third-party features.

No cookies to display.

Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics such as the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.

No cookies to display.

Performance cookies are used to understand and analyse the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.

No cookies to display.

Advertisement cookies are used to provide visitors with customised advertisements based on the pages you visited previously and to analyse the effectiveness of the ad campaigns.

No cookies to display.

پیر 7 جويلية 2025 - 11 محرم 1447 نماز کے اوقات

بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے: علی امین گنڈاپور

بانی-پی-ٹی-آئی-کا-اختیار-ہے-جب-کہیں-گے-ہم-حکومت-اڑا-دیں-گے:-علی-امین-گنڈاپور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہو جاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔

صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا، کیا گلے شکوے دور ہوئے؟ 

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں، ان کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے۔

علی امین گنڈاپور اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہیں تھی کہ اس حد تک جانا ہے کہ حکومت چلی جائے، آج میں نے اڈیالہ جیل جانا ہے وہاں میرا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ میں نے مطمئن بانی پی ٹی آئی کو کرنا ہے مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی مطمئن ہیں اور کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں گورنر کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست کی ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔