
کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے اور ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔