ایران میں پھنسے پاکستانی طلباء و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ

ایران-میں-پھنسے-پاکستانی-طلباء-و-طالبات-کا-قافلہ-تہران-سے-روانہ

تہران—فائل فوٹو
تہران—فائل فوٹو

ایران میں پھنسے پاکستانی طلباء و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہو گیا۔

تہران سے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کو لے کر 6 بسیں تفتان بارڈر کے لیے روانہ ہو گئیں۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی کوشش کے بعد تفتان بارڈر پر شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔

یہ طلباء تہران اور اصفہان یونیورسٹی میں انجئنیرنگ و دیگر شعبوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔

پاکستانی سفارت کاروں نے طلبا و طالبات کو الوداع کہا۔