کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کوہستان-میں-مبینہ-مالی-بےضابطگی-سے-متعلق-تحقیقاتی-کمیٹی-قائم-کرنے-کا-فیصلہ

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا اصولی فیصلہ، کئی وزرا کو فارغ کرنیکا امکان

پشاوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین…

کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی پر نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، نیب کو درکار دستاویزات کے پی حکومت ترجیحی بنیادوں پر دے گی۔

انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے حکم دیا کہ کیس میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔