
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
پی سی بی نے کوربن بوش کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب نوٹس بھیجا ہے۔

پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل، لیاری آمد پر لیوا ڈانس بھی کیا گیا
لیاری کے ککری گراؤنڈ پراسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس ٹرافی لیکر میدان میں آئے جہاں اُسے نمائش کیلئے رکھا گیا۔
جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
پی سی بی انتظامیہ نے لیگ سے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا، قانونی نوٹس کوربن بوش کے ایجنٹ کے ذریعے دیا گیا ہے۔