بانئ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بانئ-پی-ٹی-آئی-کے-ذاتی-معالج-ڈاکٹر-عاصم-یوسف-اڈیالہ-جیل-پہنچ-گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کریں گے۔

میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم یوسف شامل ہیں۔

ڈاکٹر فیصل بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کر لیں تو حرج کیا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ آج بانئ پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔