بابا گرو نانک کی سالگرہ پر بھارت سے 3 ہزار یاتری پاکستان آئینگے: وزیرِ اقلیتی امور

بابا-گرو-نانک-کی-سالگرہ-پر-بھارت-سے-3-ہزار-یاتری-پاکستان-آئینگے:-وزیرِ-اقلیتی-امور

وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ — فائل فوٹو
وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ — فائل فوٹو 

وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محکمۂ اقلیتی امورکا بجٹ 200 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • امن کا دیپ اندھیرے سے روشنی کی طرف واضح پیغام ،رمیش سنگھ اروڑہ

اُنہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اقلیتی امور نے بتایا کہ دسمبر میں 50 ہزار خاندانوں کو مائنارٹیز کارڈز دینے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔