کراچی سے مبینہ طور پر اغوا فرسٹ ایئر کی طالبہ حیدر آباد سے مل گئی

علامتی فوٹو کراچی کے علاقے جوہر آباد سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، لڑکی حیدرآباد سے مل گئی، جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ چند روز قبل کالج سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے اغوا کا […]
سپریم کورٹ: 6 ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ کیا۔ ایس سی پی اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے 6 ماہ میں 238 سزائے موت کی زیر التوا اپیلوں پر فیصلے کیے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں سزائے موت کی 410 […]
سستے رہائشی منصوبوں پر ٹاسک فورس کی سفارشات کو بجٹ تجاویز کا حصہ بنائیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کم لاگت رہائشی منصوبوں کےلیے ٹاسک فورس کی سفارشات بجٹ تجاویز کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کم لاگت رہائشی منصوبوں کےلیے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے گھروں کے حصول […]
کراچی ایئر پورٹ سے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط

کراچی ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط کرلیں۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹم نے 3 بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق فرانس اور جرمنی سے آئے پارسلز کو شک کی بنیاد پر روکا گیا تو ان سے 37 کروڑ مالیت کی ممنوعہ ادویات […]
دورہ چین انتہائی مثبت، تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا دورہ انتہائی مثبت رہا، ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ بیجنگ میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہاں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ […]
کراچی: گھر سے 12 سال کی بچی کی پھندا لگی لاش ملی

فوٹو فائل کراچی کے علاقے سرجانی میں گھر سے 12 سال کی بچی کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی نے خودکشی ہی کی ہے، زیادتی یا قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ متوفیہ بچی کی شناخت […]
ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار

پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم نے موجودہ حالات میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اولمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےلیے کل روانہ ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ […]
پی ایس ایل 10 کا پہلا کوالیفائر: کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے کوالیفائر 1 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب میدان […]
بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار پر سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں کا الزام ہے۔ […]
پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت

پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد […]