آئی ٹی ایف جے 30 ٹورنامنٹ، میکائل نے سنگلز اور ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی

سری لنکا میں جاری آئی ٹی ایف جے 30 ٹورنامنٹ میں پاکستان کے میکائل علی بیگ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوے سنگلز اور ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں میکائل بیگ نے تھرڈ سیڈ ہانگ کانگ کے فو وینگ چوئی کو ہرایا۔ سنگلز کے سیمی فائنل میں میکائیل نے چھ […]
قلات کے قریب دو بسیں ٹکرا گئیں، 5 مسافر جاں بحق

قلات کے قریب دو بسیں ٹکرا گئیں، 5 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق ایک بس کوئٹہ سے کراچی اور دوسری کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قلات اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی: ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں اضافہ، گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ہوے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے […]
عامر نے سلمان کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

ویڈیو گریب۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کے بارے میں کہا کہ وہ مجھ سے بہتر اداکار ہیں، انکے جذباتی سین غیر معمولی ہوتے ہیں۔ سلمان خان کی آئندہ آنے والی والی فلم سکندر کی پروموشن کےلیے جاری ایک ویڈیو میں عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ فلم دبنگ میں […]
پشاور کو شکست، لاہور بلیوز نے پانچویں مرتبہ قومی ٹی20 کپ جیت لیا

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس لاہور بلیوز نے فائنل میں پشاور ریجن کو 9 وکٹ سے شکست دے کر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 110 رنز اسکور کیے۔ لاہور بلیوز نے مطلوبہ ہدف 16 […]
سنتھ جے سوریا کی مسلم دوستوں کے ساتھ افطار، تصویر شیئر کردی

سری لنکا کی مینز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلم دوستوں کے ساتھ افطار کی تصویر شیئر کردی۔ اپنے پیغام میں سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے سے مسلم دوستوں کے ساتھ افطار کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ سنتھ جے سوریا کرکٹ کی تاریخ کے […]
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز کے میر علی میں آپریشن کے دوران میں 5 خوارج مارے گئے، جبکہ […]
ورثا نے پولیس کو کہا لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں، ترجمان بلوچستان حکومت

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند(فائل فوٹو)۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ورثا نے پولیس کو کہا کہ لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبے کی کسی سیاست حکومت نے پہلے مسئلہ […]
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی، ذرائع

جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 11اپریل کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر […]
ہیومن رائٹس کمیشن اور سول سوسائٹی کی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

کراچی پریس کلب میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، سول سوسائٹی اور مزدور رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد بٹ نے صحافیوں سمیت پُرامن مظاہرین کی گرفتاریوں کو قابلِ مذمت قرار دیا۔ […]