ٹیکساس: معروف بینکر اور کمیونٹی رہنما ابوتراب طارق انتقال کرگئے

ٹیکساس:-معروف-بینکر-اور-کمیونٹی-رہنما-ابوتراب-طارق-انتقال-کرگئے

ابوتراب طارق : فوٹو فائل ٹیکساس میں کمیونٹی کے ممتاز رہنما اور معروف بینکر والس اسٹیٹ بینک کے ریجنل صدر ابوتراب طارق انتقال کرگئے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ لبنیٰ طارق اور بیٹے عمیر طارق اور علی طارق چھوڑے ہیں۔  ان کی نماز جنازہ آج اسلامک سینٹر آف فریسکو میں ادا کردی گئی، جبکہ  تدفین […]

کراچی: آئل لائن سے تیل کی چوری، 8 ملزمان گرفتار

کراچی:-آئل-لائن-سے-تیل-کی-چوری،-8-ملزمان-گرفتار

کراچی میں کورنگی کے علاقے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان نے گودام کرائے پر لے کر کھدائی کر کے سرنگ بنا رکھی تھی، جو آئل لائن سے بڑی مقدار میں تیل چوری کر رہے تھے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان […]

عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، فضل الرحمان

عید-کے-بعد-تحریک-چلانے-کا-فیصلہ-کریں-گے،-فضل-الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ 2021ء کے فیصلے کے بعد دہشت گردی دوبارہ […]

لاہور: سبزی، پھل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمت میں کمی نہ آسکی

لاہور:-سبزی،-پھل-اور-دیگر-اشیائے-خور-و-نوش-کی-قیمت-میں-کمی-نہ-آسکی

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔ شہریوں کو سستا بازاروں سے بھی زیادہ فائدہ نہ مل سکا، خریداروں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش […]

پشاور: عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پشاور:-عیدالفطر-کے-موقع-پر-کھلونا-اسلحہ-فروخت-کرنے-والوں-کیخلاف-سخت-کارروائی-کا-فیصلہ

فوٹو: فائل پشاور میں کھلونا نما بندوقوں اور فائر کریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز […]

پی پی نے کراچی میں بھتہ، لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں، شرجیل میمن

پی-پی-نے-کراچی-میں-بھتہ،-لاشیں-اور-ہڑتالیں-بند-کروادیں،-شرجیل-میمن

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں امن اور ترقی چاہتی ہے، ہم نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازشیں ناکام […]

نوشکی حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، ترجمان بلوچستان حکومت

نوشکی-حملے-کے-بعد-سیکیورٹی-فورسز-کے-ہاتھوں-حملہ-آور-سمیت-4-دہشت-گرد-مارے-گئے،-ترجمان-بلوچستان-حکومت

فوٹو: فائل ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ نوشکی میں آج صبح دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیا، ابتدائی کارروائی میں حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2  شہری شہید ہوئے۔ اپنے بیان […]

اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری گرفتار کرلیے

اسلام-آباد-پولیس-نے-سنگین-جرائم-میں-ملوث-38-اشتہاری-گرفتار-کرلیے

اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے غیر قانونی اسلحے، منشیات فروشی اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیل جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 2 ہفتوں میں 174ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جبکہ سنگین جرائم میں […]

ن لیگ نے پی پی سے سندھ میں پاور شیئرنگ میں حصہ مانگ لیا

ن-لیگ-نے-پی-پی-سے-سندھ-میں-پاور-شیئرنگ-میں-حصہ-مانگ-لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ دہرا دیا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے گزشتہ […]

نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد، ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، علی امین گنڈاپور

نان-ٹیکس-ریونیو-میں-55-فیصد،-ٹیکس-ریونیو-میں-45-فیصد-ریکارڈ-اضافہ-ہوا،-علی-امین-گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد اور ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دستیاب وسائل سے 72 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے […]