محمد آصف کا ٹائٹل جیتنے کے بعد قوم کے نام پیغام

عالمی چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد قوم کے نام پیغام دے دیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکن حریف طحہ عشرت کو شکست دینے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے لیے میڈل جیت کر لارہے […]
ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طحہ عشرت کو شکست سے دوچار کیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔ سارک اسنوکر چیمپئن […]
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، سرغنہ سمیت 5 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے سرغنہ سیف اللہ عرف شافی سمیت 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران […]
پاک، ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں۔ ملتان میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان ایک ساتھ کھڑے ہیں، مستقبل میں ہماری دوستی مضبوط رہے گی۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: […]
الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت، عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سیکریٹری ہیں۔
معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی سند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح […]
اوورسیز سے ترسیلات روکنے کا اثر 3 ماہ میں نظر آئے گا، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئے گا۔ پشاور میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال 2022 […]
اسلام آباد: ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اتوار کو شرکت کریں گی۔ مسلم خواتین، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کل شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں […]
چمن: اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی

کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، آج بھی دونوں برادری کے لوگ تصفیہ کرنے کیلئے بیٹھے تھے، اس دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ […]