پی ٹی آئی سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، طلال چوہدری

پی-ٹی-آئی-سے-ملک-کی-ترقی-ہضم-نہیں-ہورہی،-طلال-چوہدری

پی ٹی آئی سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نےکہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔

ایک بیان میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ چند عناصر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلارہے ہیں، یہ لوگ گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ایسے عناصر سے کوئی ہمدردی نہیں کی جاسکتی۔

عمران خان سے متعلق ایک بڑے اخبار نے اہم سوالات اٹھائے ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق برطانوی اخبار نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں، ان سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، پی ٹی آئی والے دوست ممالک سے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اپنے خطاب میں اہل فلسطین کے موقف کی ترجمانی کی۔