توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرمین کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے، طاہر اشرفی

توہین-رسالت-و-توہین-مذہب-کے-مجرمین-کو-سزا-دینا-عدالت-اور-ریاست-کا-کام-ہے،-طاہر-اشرفی

طاہر محمود اشرفی : فوٹو فائل
طاہر محمود اشرفی : فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرمین کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے۔

 اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام کسی کو بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا۔

عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، ضیاء لنجار

ضیاء لنجار نے کہا کہ ہمارے افسران اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر کا آرڈر کر رہے ہیں،

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی مکمل تحقیقات لازم ہیں، توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرمین کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ عمر کوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔

توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

میرپورخاص میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرکی ہلاکت پرپولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا، واقعے کے بعد پولیس افسروں اور اہلکاروں کا استقبال کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو افسران اس میں ملوث ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں، صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ اس واقعے میں سیاسی افراد بھی شامل تھے، اُن کیخلاف کیا کارروائی کی جا رہی ہے؟

جس پر ضیاء لنجار نے جواب دیا کہ جو جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث ہیں اُن سب کےخلاف کارروائی ہوگی۔