
بانی پاکستان تحریکی انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کا کیس بھی اڈیالہ جیل میں سننے کی استدعا کردی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خاور نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت میں ایس ایس پی آپریشنز کی طرف سے انسپکٹر نور جمال عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کروایا۔
عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سنجیدہ جانی خطرات ہیں، سکیورٹی خدشات ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیے
- خاتون جج دھمکی کیس، جج کی عدم موجودگی سے سماعت نہ ہو سکی
- خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کو ایک بار پھر پیشی کا نوٹس
ایس ایس پی آپریشنز نے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل ٹرائل کی استدعا کردی جبکہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کی استدعا پر رجسٹرار ہائیکورٹ کو جیل ٹرائل کی اجازت کےلیے خط لکھ دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر کا حکم جاری کیا تھا۔