رحیم یارخان: باپ بیٹا قتل، چھاپہ مارنے پر عوام نے پولیس کو دھر لیا

رحیم-یارخان:-باپ-بیٹا-قتل،-چھاپہ-مارنے-پر-عوام-نے-پولیس-کو-دھر-لیا

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے بستی مٹھو چوہان میں چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق اہلِ علاقہ نے دو ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیے۔

بعد ازاں اہلِ علاقہ نے بات چیت کے بعد اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے اصل ملزمان کے گھروں کے بجائے بے گناہ شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔

دوسری جانب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو تھانوں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقبال آباد میں دوگرپوں میں جھگڑے کے دوران باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ آبادپور اور اقبال آباد پولیس نے بستی مٹھو چوہان میں چھاپہ مارا تھا۔