وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کر دیا

وزیرِ-اعلیٰ-پنجاب-مریم-نواز-نے-5-ہائی-برڈ-ڈبل-ڈیکر-بسوں-کا-افتتاح-کر-دیا

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

 صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔

ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کی جائے گی۔

جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا گیا

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود کی جانب سے جڑواں شہروں (راولپنڈی، اسلام آباد) میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لیے مزید نئی، جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔