
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
منعم ظفر نے کہا ہے کہ تاجر پریشان ہیں، صنعت کار پریشان ہیں، کے الیکٹرک سب سے زیادہ یونٹ چارج کر رہی ہے۔
منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ کےالیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، عوام کو سستی بجلی فراہم کریں، لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں کا خاتمہ ہونا چاہیے0۔

بجلی کی قیمت میں 1.74 روپے فی یونٹ اضافہ واپس لیا جائے، منعم ظفر
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے…
انہوں نے کہا کہ تاجردوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اسکیم بنا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے نیپرا کے چیئرمین کو اپنی ذمے داری پوری کرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ نیپرا بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے، کے الیکٹرک کے خلاف فوری کارروائی کرے۔