پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہونیکا امکان، فلڈ ایڈوائزری جاری

پنجاب-میں-مون-سون-بارشوں-کا-ساتواں-اسپیل-13-اگست-سے-شروع-ہونیکا-امکان،-فلڈ-ایڈوائزری-جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے نئی فلڈ ایڈوائزری جاری کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ 

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

پنجاب: رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی ہے، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔