وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم-شہباز-شریف-نے-پاکستان-کے-نئے-سفیروں-کی-تعیناتی-کی-منظوری-دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے، پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو کہ اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان ہیں۔

ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ امارات میں بطور پاکستانی سفیر موجود فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق روس میں موجود پاکستانی سفیر خالد جمالی وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔