علیحدگی کا اعلان، صارفین کی تنقید، حنا رضوی غصے سے پھٹ پڑیں

علیحدگی-کا-اعلان،-صارفین-کی-تنقید،-حنا-رضوی-غصے-سے-پھٹ-پڑیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کار سنگیتا کی جھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے علیحدگی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ برس اپریل میں شادی کرنے والی اداکارہ نے گزشتہ روز بذریعہ سوشل میڈیا اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بعض صارفین کے مطابق مذکورہ جوڑی صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے اور کچھ دنوں کے بعد پھر ایک ساتھ ہوگی۔

تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے نیٹیزنز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا جب دو سمجھ دار اور مشہور افراد ایک دوسرے کو وقت دینے کے لیے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ اس بات کی اجازت مجھے میرا مذہب اور میرے ملک کا قانون دیتا ہے تو کسی دوسرے کو کیا مسئلہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ نیٹیزنز کسی کو زندہ نہیں چھوڑنا چاہتے، جبکہ مجھے پورا حق حاصل ہے کہ اگر مجھے یا میرے شوہر عمار کو کسی چیز سے مسئلہ ہے یا کوئی چیز ہماری ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہے تو ہم علیحدگی اختیار کرلیں اب لوگ کیا کہتے ہیں کیا سوچتے ہیں یہ ان کا مسئلہ ہے۔

حنا رضوی کے مطابق اب تک زندگی میں میں نے جتنا کام کرلیا ہے اب مجھے اس سے زیادہ نہ اوپر جانا ہے نہ نیچے آنا ہے اس لیے مجھے کسی قسم کی سستی شہرت حاصل کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے نہ کبھی ایسا شوق رہا۔ عزت ذلت سب اللّٰہ کے ہاتھوں میں ہے۔ مجھے ایک چیز شیئر کرنی تھی میں نے کرلی۔

سنگیتا کی بہن و اداکارہ حنا رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے شادی کرلی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی ڈیجیٹل کونٹینٹ کرئیٹر عمار احمد خان کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئں۔

خیال رہے کہ 41 سالہ اداکارہ حنا رضوی نے گزشتہ برس اپریل میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر عمار احمد خان کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا تھا۔