
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شوہر کے کاروبار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
نیلم منیر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ گپ شپ لگانے کے لیے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا۔
اس سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ان کے شوہر کے پیشے کے بارے میں سوال پوچھا ’راشد بھائی کیا کرتے ہیں؟‘

نیلم منیر نے دلچسپ انداز میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ’مجھ سے محبت‘۔

کیا نیلم منیر شادی کے بندھ میں بندھنے والی ہیں؟
ریمپ پر دلہن کے روپ میں ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔
مداح کے سوال پر دیے گئے اداکارہ کے اس دلچسپ جواب نے جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیلم منیر کے اندازِ مزاح کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے رواں سال کے آغاز میں دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئیں۔