
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو ایک مرتبہ پھر افواہوں نے گھیر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوور سائز شرٹ پہننے پر کترینہ کیف سے متعلق افواہیں پھر سے زور پکڑنے لگی ہیں کہ وہ حاملہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو حال ہی میں بھارتی شہر علی باغ کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ جوڑا چھٹیوں کی غرض سے علی باغ جارہا ہے، ان کی روانگی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے اداکارہ کترینہ کیف کو ایک مرتبہ افواہوں نے گھیر لیا ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔
- کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سے ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھر سے زندہ ہوگئیں
- کترینہ کیف حاملہ ہیں یا نہیں؟ پی آر ٹیم کا بیان آگیا
ویڈیو میں کترینہ کیف کے لباس کو دیکھ کر یہ افواہیں شروع ہوئیں اور سوشل میڈیا پر انہوں نے کافی زور بھی پکڑا ہے۔
دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی یہ ویڈیو پرانی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کے حاملہ ہونے کی کئی مرتبہ افواہیں سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ کترنہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی دسمبر 2021ء میں ہوئی تھی۔