علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، عظمیٰ بخاری

علیمہ-خان-کو-بھی-اپنے-بھائی-کی-طرح-جھوٹ-بولنے-کی-عادت-پڑ-گئی-ہے،-عظمیٰ-بخاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی ہیں قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں اور کبھی کہتی ہیں نہیں آرہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں والدہ نے اجازت نہیں دی اور کبھی کہتی ہیں ویزا نہیں مل رہا، جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں نائکوپ ہے وہ پاکستانی ہیں، کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں، جب فسادی گروہ انقلاب نہیں لاسکا تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟

انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان امریکا سیر سپاٹا کرنے گئے تھے، واپس لندن پہنچ گئے ہیں، اگر اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں کوئی نہیں روکے گا۔