قومی ویمن ٹیم کی بیٹر صدف شمس زخمی ہوگئیں

قومی-ویمن-ٹیم-کی-بیٹر-صدف-شمس-زخمی-ہوگئیں

صدف شمس—فائل فوٹوز
صدف شمس—فائل فوٹوز

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر صدف شمس زخمی ہو گئیں۔

انجری کی وجہ سے صدف شمس آئرلینڈ جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی، ان کی جگہ شوال ذوالفقار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز: آئرلینڈ کا پاکستان ویمن کیخلاف اسکواڈ کا اعلان

آئر لینڈ نے پاکستان ویمن کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

شوال ذوالفقار ہفتے کو کراچی میں نیشنل اسکواڈ جوائن کریں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہو گی۔

آئرلینڈ میں 6 سے 10 اگست تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔