کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 29 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنس گیا تھا، جسے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ 22مسافروں کو فرسٹ ایڈ دی گئی، جبکہ 7 زخمی اسپتال منتقل کردیے گئے، دو مسافروں کو بوگیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ تمام بوگیوں میں سرچ آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے۔