
وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے علیمہ خان کے بیان پر بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔
علیمہ خان کے بیان پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے پہلے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کی بات درست ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

قاسم، سلیمان نے چند دن پہلے پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی، علیمہ خان
اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ سفیر نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اگر بانیٔ پی ٹی آئی کے بچوں کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں۔
وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سارے معاملے کی سچائی کیا ہے؟
واضح رہے کہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزے کے لیے درخواست دی تھی۔
اپنے بیان میں علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ سفیر نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔