رحیم یار خان: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

رحیم-یار-خان:-پولیس-چوکی-پر-ڈاکوؤں-کا-حملہ،-5-اہلکار-شہید،-2-زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

ڈاکوؤں کے حملے  میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شہید ہوئے۔

ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یار خان جبکہ 3 کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔