ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو خط

ایڈووکیٹ-جنرل-خیبر-پختونخوا-کا-رجسٹرار-پشاور-ہائیکورٹ-کو-خط

—پشاور ہائیکورٹ
—پشاور ہائیکورٹ

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کرنے کےلیے خط لکھا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ارکان کا حلف لینے کیلئے کسی کا انتخاب کریں، الیکشن کمیشن کا خط

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ رجسٹرار کو خط تحریر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور حلف برداری آئینی تقاضے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے خط میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل کا خط میں کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس بلانے کے بعد الیکشن کمیشن کاخط غیر مؤثر ہو گیا ہے۔

خط میں ایڈووکیٹ جنرل نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔