سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جی پی ایس سگنل مسئلے پر نوٹم جاری کردیا

سول-ایوی-ایشن-اتھارٹی-نے-جی-پی-ایس-سگنل-مسئلے-پر-نوٹم-جاری-کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جی پی ایس سگنل مسئلے پر نوٹم جاری کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےا ے) نے کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل مسئلے پر نوٹم جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کے نوٹم میں کہا گیا کہ طیاروں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ دوران پرواز کراچی، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جی پی ایس سگنل کا مسئلہ ہو رہا ہے۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق پائلٹس کو جی پی ایس سگنل دشواری کو فوری طور پر اے ٹی سی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نوٹم کے مطابق جی پی ایس سگنلز دشواری سے طیاروں کو نیویگیشن میں مسائل کا سامنا رہتا ہے، ایسی دشواری پر اے ٹی سی کو آگاہی دے کر مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق سیٹلائٹ سے سگنلز مختلف وجوہات پر ڈسٹرب ہونے پر جی پی ایس سگنل بھی متاثر ہوتے ہیں۔