آج پورے لاہور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ڈھونڈا جا رہا تھا، مریم اورنگزیب

آج-پورے-لاہور-میں-وزیراعلیٰ-خیبر-پختونخوا-کو-ڈھونڈا-جا-رہا-تھا،-مریم-اورنگزیب



مریم اورنگزیب : فوٹو فائل
مریم اورنگزیب : فوٹو فائل

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پورے لاہور میں خیبر پختونخوا سے آنے والے وزیر اعلیٰ کو ڈھونڈا جا رہا تھا، سوال یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور آپ وقت پر کیوں نہیں پہنچے؟

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف والے 3 سے 6 بجے تک ٹائم پر راضی ہو کر گئے تھے، جیسی گفتگو انھوں نے اسلام آباد میں کی، ایسے شخص کو ہم اپنے گھر میں نہ گھسنے دیں، ان کا سوشل میڈیا سیل جھوٹی پوسٹیں لگا رہا ہے بعد میں معذرت کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسہ گاہ کی تصاویر شیئر کردیں

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ انقلاب اور مقبولیت کا عبرتناک نظارہ ہے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی جعلی اور پرانی ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص وزیر اعلیٰ خیبر  پختونخوا کو کہتا ہے جاؤ پنجاب پر حملہ کرو، لاہور کی سڑک پر آپ کو کوئی قافلہ نظر آیا،  پنجاب اور پاکستان کے عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ آئیں مریم نواز کے ساتھ ٹریکٹر اسکیم، کسان کارڈ کا مقابلہ کریں، ایئر ایمبولینس، نوجوانوں کیلئے اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ اسکیم کا مقابلہ کریں، پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست کو آج خدا حافظ کہہ چکے ہیں۔

علی امین غصے میں آگئے، کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف کا بٹ مار کر ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مقررہ وقت میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں پہنچ سکے اور نہ ہی خطاب کر سکے تھے۔

علی امین گنڈاپور پشاور سے بذریعہ موٹر وے لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے، لاہور پہنچنے کےبعد قافلے کے ہمراہ پیدل جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے، جب علی امین جلسہ گاہ پہنچے تو جلسہ گاہ تقریباً خالی ہوچکی تھی۔