
محکمۂ تعلیم پنجاب نے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے محکمۂ تعلیم پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ٹیچرز اور طلباء کی کارکردگی سامنے آئے گی۔
اعلامیے میں محکمۂ تعلیم پنجاب نے بتایا ہے کہ پانچویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے طلبہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔
محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پانچویں، چھٹی، ساتویں جماعت کے طلباء کے اسکول میں اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔