بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، شاہد آفریدی

بلوچستان-اور-خیبر-پختونخوا-میں-دہشت-گرد-حملوں-کی-بھرپور-مذمت-کرتا-ہوں،-شاہد-آفریدی

شاہد آفریدی : فائل فوٹو
شاہد آفریدی : فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کل کے دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا ناقابل معافی جرم ہے۔ 

سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ دہشت گرد امن و خوشحالی کے دشمن ہیں، انشاء اللّٰہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرینِ دہشتگردی کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے دعا گو ہوں۔