
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والا لاہور کا رہائشی جنید بھی شامل ہے۔
محمد جنید انصاری کے والد افتخار انصاری کا کہنا ہے کہ جنید 5 روز قبل اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید گزشتہ روز واپس لاہور آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے اسے شہید کر دیا۔

ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ
حکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری گئیں۔
خیال رہے کہ رات گئے کوئٹہ سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کو ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دہشگردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کیا اور پھر گولیاں مار کر لاشیں پہاڑوں پر پھینک دیں، قتل کیے جانے والے 9 مسافروں کی میتیں پنجاب کے مختلف شہروں میں پہنچا دی گئیں۔
مقتولین میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے لودھراں آرہے تھے۔